کانگرس کے لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شامل ہونے کے لئے پاکستان پہنچے ہیں۔کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب کے دوران نوجوت سنگھ سدھو نے سکھ عقیدتمندوں اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں اپنے خطاب کا آغاز کیا۔انہوں نے مسافروں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی خوب تعریف کی ۔
نریندر مودی کا کیا شکریہ
نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ 'یہ معنی نہیں رکھتا ہے کہ ہم سیاسی طور پر مختلف موقف رکھتے ہیں، یہ بھی معنی نہیں رکھتا ہے کہ میں گاندھی خاندان کے تئیں مصروف عمل ہوں۔میں کاریڈور کے کھلنے کی آپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اگر آپ کہیں تو میں آپ کو بھی جپھی ڈالنے کے لئے تیار ہوں،میں منا بھائی MBBS اسٹائل میں مودی صاحب کو جپھی بھیجتا ہوں۔

وزیر اعظم نے بھی کیا عمران خان کا شکریہ
اس سے پہلے، بھارتیہ سکھ یاتریوں کے لئے کرتارپور صاحب کاریڈور کھولے جانے کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کے جذبات کا احترام کرنے کے لئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گورو نانک دیو کے550 ویں یوم پیدائش سے پہلے کرتارپور صاحب کاریڈور کے کھلنے سے ڈبل خوشی ہوئی ہے۔

سدھو نے باندھے عمران خان کی تعریفوں کے پل
نوجوت سدھو نے افتتاحی موقع پر عمران خان کی خوب تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ یہ سکھ شردھالوں کا خواب تھا، جس کاطویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا اور عمران خان نے 10 مہینوں میں یہ خواب پورا کیا ہے۔سکھ قوم عمران خان کی احسان مند ہے۔ سدھو نے کہا کہ عمران خان کی شراکت داری کو نکارا نہیں جا سکتا ،یہ کاریڈور بابا نانک کی زمین کو جوڑنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نے اپنی دوستی نبھائی ہے۔

عمران خان کے ساتھ جپھی کا کیا ذکر
سدھو نے عمران خان کو پہلی بار ڈالی گئی جپھی کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی جپھی آج رنگ لائی ہے۔انہوں نے اس دوران ساری دنیا کو پیغام دیا کہ آؤ جپھی ڈال کر تمام مسئلے اور جھگڑے سلجھائیں۔