نئی دہلی: بھارت حکومت نے ایران کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس میں بھارتی شہریوں کو خصوصی احتیاط برتنے اور اکیلے سفر کرنے یا طویل سفروں سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
حکام نے کہا کہ حالات میں عدم استحکام اور سکیورٹی سے متعلق چیلنجز کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں احتیاط برتیں، سرکاری اور مقامی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر بھارتی سفارت خانے یا قونصل خانے سے رابطہ کریں۔