Latest News

ہیلمٹ پر فلسطینی پرچم لگا کر کھیلا جموں کا کرکٹر، جے کے سی اے کا پہلا رد عمل آیاسامنے

ہیلمٹ پر فلسطینی پرچم لگا کر کھیلا جموں کا کرکٹر، جے کے سی اے کا پہلا رد عمل آیاسامنے

نئی دہلی: جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ جموں میں ایک مقامی لیگ میچ کے دوران ہیلمٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگا کر بلے بازی کرنے والا کھلاڑی ایک ایسے ٹورنامنٹ سے تعلق رکھتا ہے جسے وہ تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فرقان بھٹ کو لیگ کے منتظم زاہد بھٹ کے ساتھ پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ انہوں نے 29  دسمبر کو شروع ہونے والی جموں و کشمیر چیمپئنز لیگ کھیلی تھی ۔ 
جے کے سی اے ( جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن )  کے رکن انتظامیہ بریگیڈیئر انیل گپتا( ریٹائرڈ)  نے بتایا کہ یہ لیگ جے کے سی اے کی جانب سے تسلیم شدہ نہیں ہے۔ یہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ یہ کھلاڑی جے کے سی اے یا ریاست میں اس سے منسلک کسی بھی ادارے کے ساتھ بالکل بھی رجسٹرڈ نہیں تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے اور اس کی تصویر وائرل ہونے کے بعد پولیس مبینہ طور پر موقع پر پہنچی۔ پولیس نے مبینہ طور پر غیر مجاز کرکٹ لیگ کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ہندوستانی  کرکٹ کنٹرول بورڈ اور اس سے منسلک ریاستی ایسوسی ایشنز کھلاڑیوں کو غیر تسلیم شدہ ٹورنامنٹس میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیتیں۔
یہ جموں و کشمیر کی دوسری لیگ ہے جو جانچ کے دائرے میں آئی ہے، اس سے پہلے نجی طور پر چلائی جانے والی انڈین ہیون پریمیئر لیگ کے منتظمین مبینہ طور پر کھلاڑیوں، میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور ہوٹل مالکان کو دھوکہ دے کر یکم نومبر کو سری نگر سے فرار ہو گئے تھے۔ انڈین ہیون پریمیئر لیگ سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں کرس گیل، مارٹن گپٹل اور تھیسارا پریرا سمیت بین الاقوامی ستاروں کے ساتھ شروع ہوئی تھی اور ستائیس طے شدہ میچوں میں سے صرف بارہ میچ کھیلے جانے کے بعد ہی بند ہو گئی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top