National News

سابق مرکزی وزیر سریش کلماڈی کا طویل علالت کے بعد انتقال

سابق مرکزی وزیر سریش کلماڈی کا طویل علالت کے بعد انتقال

پونے:کانگرس کے سینئر رہنما و سابق مرکزی وزیر سریش کلماڈی طویل علالت کے بعد منگل کے روز 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے وہ پونے کے دیناناتھ منگیشکر ہسپتال میں زیرِ علاج تھے مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹا اور بہو، دو بیٹیاں اور داماد، نیز پوتے پوتیاں شامل ہیں ان کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، کلماڈی کا جسدِ خاکی دوپہر 2 بجے تک پونے کے ایرنڈوانے علاقے میں واقع ان کی رہائش گاہ 'کلماڈی ہاوس' میں عوام کے دیدار کے لئے رکھا جائے گا، جبکہ آخری رسومات شام 3 بج کر 30 منٹ پر نوی پیٹھ کے ویکنٹھ شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔
پونے کی سیاست میں ایک نمایاں شخصیت کی حیثیت رکھنے والے کلماڈی متعدد مرتبہ لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے اور اپنے طویل عوامی کیریئر کے دوران مختلف اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔انہوں نے 1995 سے 1996 کے درمیان کانگریس کی قیادت والی حکومت میں ریلوے کے ریاستی وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔                
 



Comments


Scroll to Top