International Newsسان فرانسسکو: امریکہ کے سان فرانسسکو بے ایریا میں طوفان سے متعلقہ واقعات میں پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ سان فرانسسکو کے دو افراد منگل کی سہ پہر درخت گرنے سے متعلق الگ الگ واقعات میں ہلاک ہو گئے تھے۔ سان میٹیو کاؤنٹی، والنٹ کریک اور اوکلینڈ میں خراب موسم کی وجہ سے ایک ایک کی موت واقع ہوئی۔
23 March,2023by Shane Alam