Latest News

اولمپک 2036 میں ہریانہ کا سب سے زیادہ تمغے جیتنے کا ہدف : نائب سنگھ سینی

اولمپک 2036 میں ہریانہ کا سب سے زیادہ تمغے جیتنے کا ہدف : نائب سنگھ سینی

نیشنل ڈیسک: دروناچاریہ اسٹیڈیم میں منگل کے روز رکن پارلیمان کھیل مہوتسو 2025 کی شاندار اختتامی اور انعامی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ اسٹیڈیم میں ہزاروں افراد جمع ہوئے اور کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیکھنے لائق تھا ۔ وزیر اعلی نائب سنگھ سینی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور ٹرافیاں دے کر اعزاز سے نوازا۔ تقریب کی صدارت رکن پارلیمان نوین جندل نے کی۔
یہ اختتام نہیں، کھیل کے نئے دور کا آغاز: نوین جندل 
رکن پارلیمان نوین جندل نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رکن پارلیمان کھیل مہوتسو محض اختتام نہیں بلکہ کوروکشیتر میں کھیلوں کے نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہوتسو میں ایک لاکھ دس ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ رکن پارلیمان جندل نے اعلان کیا کہ آئندہ ایک سال میں حلقہ انتخاب کے اسٹیڈیموں کی مرمت اور ضروری سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا، ساتھ ہی کوچز اور معاون عملے کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو برسوں میں علاقے کے ہر گاؤں تک جم کا سامان پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے تاکہ گاؤں گاؤں سے کھیلوں کی صلاحیتیں سامنے آ سکیں۔

cm naib saini distributed the awards
ہریانہ کا ہدف 2036 کے اولمپکس میں سب سے زیادہ تمغے جیتنا: وزیر اعلی سینی
وزیر اعلی نائب سنگھ سینی نے کہا کہ ہریانہ کھلاڑیوں کی سرزمین ہے اور ریاست کی پہچان مضبوط کسان، مضبوط جوان اور مضبوط پہلوان کے طور پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے مطابق 2036 کے اولمپکس میں ہندوستان کو کھیلوں کی عظیم طاقت بنانے کا ہدف ہے اور اس میں ہریانہ کے کھلاڑی سب سے زیادہ تمغے جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ وزیر اعلی نے بتایا کہ کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے کھیلوں کے کیلنڈر کو مزید وسعت دی ہے اور مقصد ہریانہ کو کھیلوں کا بڑا مرکز بنانا ہے۔
خصوصی اعزاز: شوٹر گرجوت سنگھ اور پیرا ایتھلیٹ دل باغ سنگھ کو انعام
تقریب میں شوٹر گرجوت سنگھ اور پیرا ایتھلیٹ دل باغ سنگھ کو خصوصی انعام دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔ وزیر اعلی نے رکن پارلیمان نوین جندل اور پوری ٹیم کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت اپنے آپ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

PunjabKesari
فاتح ٹیمیں
کرکٹ ( مرد )میں پنڈری A    اور کرکٹ( خواتین ) میں بھی پنڈری A  فاتح رہی۔ ہاکی (مرد)میں پنڈری اے اور ہاکی (خواتین ) میں مددی پور کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ کبڈی (مرد و خواتین )دونوں زمروں میں پنڈریA   نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کھو-  کھو ( مرد) گرام پنچایت ہرسولا اور کھو - کھو (خواتین ) میں دلیانی فاتح رہی۔ رسہ کشی ( مرد) میں سڑھورا کی ٹیم اور والی بال (مرد) میں پنڈری A    جبکہ والی بال  (خواتین )  میں امین اسٹیڈیم کی ٹیم کو اعزاز دیا گیا۔
اسٹیڈیم احاطے میں ہیلتھ کیمپ، کھلاڑیوں اور ناظرین کو ملیں سہولات
اختتامی تقریب کے دوران دروناچاریہ اسٹیڈیم کے احاطے میں ہیلتھ کیمپ بھی لگایا گیا جہاں کھلاڑیوں، کوچز اور تماشائیوں کے لیے طبی جانچ اور ڈاکٹروں کے مشورے جیسی سہولات دستیاب رہیں۔ منتظمین کے مطابق کھیل کے ساتھ صحت کو جوڑنے کے تصور کے تحت یہ انتظام کیا گیا تاکہ لوگوں میں فٹنس اور صحت کے بارے میں بیداری بڑھے۔
نشے سے دور، کھیل سے جڑو کا پیغام
رکن پارلیمان نوین جندل نے دوہرایا کہ یہ انعقاد نوجوانوں کو نشے سے دور رکھ کر کھیل اور بہتر روزمرہ زندگی سے جوڑنے کی مہم ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ عہد کریں کہ زیادہ سے زیادہ کھیل کے میدانوں میں آئیں اور بری عادتوں سے دور رہیں۔ تقریب میں سابق وزیر سبھاش سدھا، ضلع انتظامیہ کے افسران، بھارتیہ جنتا پارٹی کے عہدیداران اور بڑی تعداد میں کھیلوں کے شائقین موجود تھے۔
 



Comments


Scroll to Top