National News

ہمارا سیمی کنڈکٹر کا سفر تاخیر سے شروع ہوا، لیکن اب کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی: مودی

ہمارا سیمی کنڈکٹر کا سفر تاخیر سے شروع ہوا، لیکن اب کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی: مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ اگرچہ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ میں ہندوستان کا سفر تاخیر سے شروع ہوا ہے، لیکن اب ہمیں کوئی طاقت نہیں روک سکتی یہاں دوارکا میں یشو بھومی میں سہ روزہ سیمیکان انڈیا 2025 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ملک میں سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کوفروغ دینے کی سمت میں تیزی سے کام کیا گیا ہے سیمیکان انڈیا سال 2021 میں شروع کیا گیا تھا اور پہلے سیمی کنڈکٹر پلانٹ کے لیے سال 2023 میں منظوری دی گئی تھی۔ سال 2024 میں مزید پلانٹس کی منظوری دی گئی تھی اور سال 2025 میں مزید پانچ پروجیکٹس کی منظوری دی گئی تھی۔ 10 پروجیکٹوں میں مجموعی 18 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا، "بھارت بیک اینڈ سے نکل کرایک مکمل طاقتور سیمی کنڈکٹر ملک بننے کی طرف گامزن ہے۔ ہمارا سفر شاید تاخیر سے شروع ہوا ہو، لیکن اب کوئی طاقت ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ٹاٹا اور مائیکرون نے ٹیسٹ چپس بنانا شروع کر دی ہیں اور پہلی کمرشل چپ بھی اسی سال مارکیٹ میں آئے گی۔ وزیر اعظم نے ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں سے اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا مطالبہ کیا اور یقین دلایا کہ حکومت کی پالیسی "قلیل مدتی نہیں، بلکہ طویل مدتی عزم‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی ہر ضرورت پوری کریں گے۔ وہ دن دور نہیں جب دنیا کہے گی ڈیزائن ان انڈیا، میڈ ان انڈیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں 20 فیصد سیمی کنڈکٹر ڈیزائن ٹیلنٹ ہندوستانی ہے۔ انہوں نے ملک کی اسٹارٹ اپ کمپنیوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں، حکومت ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چل رہی ہے۔



Comments


Scroll to Top