بزنس ڈیسک: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے مطلع کیا ہے کہ 2000 روپے کے نوٹوں کو بند کرنے کے اعلان کو ڈھائی سال گزر چکے ہیں، لیکن اب بھی عوام کے پاس 5,956 کروڑ روپے کے نوٹ باقی ہیں۔ مئی 2023 میں اس قدر کے زمرے کے نوٹوں کی کل تعداد 3.56 لاکھ کروڑ روپے تھی یعنی اب تک 98.33 فیصد نوٹ واپس آ چکے ہیں۔
آر بی آئی نے واضح کیا ہے کہ 2000 روپے کا نوٹ اب بھی قانونی ٹینڈر ہے اور اس کے لین دین پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہیں 2016 کے نوٹ بندی کے بعد مارکیٹ میں لایا گیا تھا۔
ڈپازٹ کی سہولت
شہری آر بی آئی کے 19 ایشو دفاتر میں جا کر 2000 روپے کے نوٹ تبدیل یا جمع کر سکتے ہیں۔
9 اکتوبر 2023 سے انہیں ان دفاتر میں براہ راست بینک اکاو¿نٹ میں بھی جمع کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، لوگ ان نوٹوں کو ملک کے کسی بھی پوسٹ آفس سے انڈین پوسٹل سروس کے ذریعے آر بی آئی کے دفاتر میں بھیج کر اپنے بینک کھاتوں میں بھی جمع کر سکتے ہیں۔
احمد آباد، بنگلورو، بیلا پور، بھوپال، بھونیشور، چنڈی گڑھ، چنئی، گوہاٹی، حیدرآباد، جے پور، جموں، کانپور، کولکتہ، لکھنو¿، ممبئی، ناگپور، نئی دہلی، پٹنہ اور ترواننت پورم میں آر بی آئی کے ایشو آفس موجود ہیں۔