Latest News

ہندوستان - انگلینڈ پانچواں ٹیسٹ میچ: ہندوستان نے دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ کو ہرایا، سریز برابر

ہندوستان - انگلینڈ پانچواں ٹیسٹ میچ: ہندوستان نے دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ کو ہرایا، سریز برابر

لندن: ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں دلچسپ جیت درج کر لی۔ ہندوستان کو پانچویں ٹیسٹ کے آخری دن جیت کے لیے 4 وکٹیں درکار تھیں جبکہ انگلینڈ کو 35  رنز درکار تھے۔ ایسے میں ہندوستانی گیند بازوں محمد سراج اور پرسدھ کرشنا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی ۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔ سراج نے پانچویں ٹیسٹ میں 5 جبکہ کرشنا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل ہیری بروک (98 گیندوں میں 111 رنز)اور جو روٹ (152 گیندوں میں 105 رنز) کی سنچریوں کے بعد  دن کے آخری سیشن میںپرسدھ کرشنا (109 رنز پر تین وکٹ)اور محمد سراج (95 رنز پر دو وکٹ)کی شاندار گیند بازی  سے ہندوستان  اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ بیحد دلچسپ موڑ پر پہنچ گیا ہے ۔   سیریز میں 2-1  سے آگے  انگلینڈ نے جیت کے لئے اوول میدان پر ریکارڈ 374 رن کا پیچھا کرتے ہوئے اتوار کو چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک چھ وکٹوں پر 339 رنز بنا لیے تھے۔
 



Comments


Scroll to Top