National News

جموں میں بارش کی تباہی: پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا، ہیلپ لائن نمبر جاری کیا۔

جموں میں بارش کی تباہی: پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا، ہیلپ لائن نمبر جاری کیا۔

جموں: جموں ضلع میں مسلسل بارش اور حالیہ دنوں میں بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب کی وجہ سے توی، چناب اور دیگر نالوں کے ساتھ ساتھ کئی مقامات پر نقصان ہوا ہے۔ اس کے پیش نظر ضلع پولیس جموں نے عام لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے اور حالات معمول پر آنے تک ندیوں، نالوں یا پانی کے دیگر ذرائع کے قریب نہ جائیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں یا پانی کے بڑے ذرائع کے قریب رہنے والے لوگ ہوشیار رہیں اور ضرورت پڑنے پر فوری انخلاءکے لیے تیار رہیں، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جان و مال کا نقصان نہ ہو۔ پولیس نے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر 112 یا ضلع پی سی آر جموں کے +91-95419-51100، 0191-2457178 نمبروں پر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں رابطہ کریں۔
 



Comments


Scroll to Top