National News

قادر خان نے بالی ووڈ میں کثیر جہتی فنکار کے طور پر اپنی منفرد شناخت بنائی

قادر خان نے بالی ووڈ میں کثیر جہتی فنکار کے طور پر اپنی منفرد شناخت بنائی

یوم ولادت 22 اکتوبر کے موقع پر
ممبئی:
ہندوستانی سنیما میں قادر خان کو ایک ایسے کثیر جہتی آرٹسٹ کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے مکالمہ نگار ، رائٹر، ویلن ، کامیڈین کردار اداکار کے طور پر ناظرین کے درمیان اپنی ایک انوکھی شناخت بنائی قادر خان کی اداکاری کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے کردار کے لئے موزوں ہیں۔فلم قلی اور وردی میں ایک سفاکانہ ویلن کا کردار ہو یا پھر قرض چکانا ہے، جیسی کرنی ویسی بھرنی فلم میں بہترین اداکاری یا پھر باپ نمبری بیٹا دس نمبری اور پیار کا دیوتا جیسی فلموں میں مزاحیہ اداکاری، ان تمام کرداروں میں ان کا کوئی جواب نہیں ہے۔
قادر خان 22 اکتوبر 1937 کو کابل، افغانستان میں پیدا ہوئے تھے۔
قادر خان نے عثمانہ یونیورسٹی سے اپنی پوسٹ گریجویٹ تعلیم مکمل کی۔اس کے بعد انہوں نے عربی زبان کی تربیت کے لئے ایک ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔قادر خان نے بطور پروفیسراپنے کیریئرکی شروعات کی۔اس دوران، قادر خان نے کالج میں منعقد ہونے والے ڈراموں میں حصہ لیا. ایک دفعہ، کالج کی سالانہ تقریب میں، قادر خان کو کام کرنے کا موقع ملا. اس تقریب میں اداکار دلیپ کمار ،قادر خان کی اداکاری سے کافی متاثر ہوئے اور انہیں اپنی فلم سگینا میں کام کرنے کی تجویز دی۔



Comments


Scroll to Top