بھوپال: کانگرس کے سینئر لیڈر اور سابق سی ایم دگ وجے سنگھ نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کیا ہے۔ راج گڑھ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سناتنی ہندو ہونے کے مودی کے دعوے پر سوال اٹھائے۔
دگ وجے سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی خود کو سناتنی ہندو کہتے ہیں۔ لیکن کیا انہوں نے کبھی اپنی ماں کی خدمت کی؟ کیا انہوںنے اپنی ماں کی موت پر اپنا سر منڈوایا تھا؟ جب انہوں نے خود ہی رسومات پر عمل نہیں کیا تو وہ دوسروں کو خدمت اور عبادات کا سبق کیسے سکھا سکتے ہیں؟“ یہی نہیں انہوں نے وزیراعظم کی زبان پر بھی سوال اٹھائے۔
دگ وجئے سنگھ نے کہامودی جی خود گالی دیتے ہیں، ملک جانتا ہے کہ انہوں نے سونیا گاندھی جی کے بارے میں کیا کہا تھا۔دگ وجئے سنگھ کے اس بیان نے ایک بار پھر سیاسی ہلچل تیز کر دی ہے۔ بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے ہیں۔ (راج بیر سنگھ راج گڑھ سے)