انٹرنیشنل ڈیسک: افغانستان میں جمعرات کی شب ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.2 بتائی گئی ہے۔
اس سے قبل جمعرات کی صبح دوبارہ زلزلہ آیا تھا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق اس کی شدت 4.8 تھی اور یہ 135 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔
بتادیںکہ افغانستان کے جنوب مشرقی حصے میں حالیہ دنوں میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد حالات انتہائی خراب ہو گئے ہیں۔ اب تک 2,200 سے زیادہ افراد ہلاک اور 3,600 سے زیادہ زخمی ہیں۔