Latest News

جماعت اسلامی ہند کی میٹنگ میں سنجے راوت نے کہا- سی اے اے کے خلاف احتجاج کے حق میں شیوسینا

جماعت اسلامی ہند کی میٹنگ میں سنجے راوت نے کہا- سی اے اے کے خلاف احتجاج کے حق میں شیوسینا

ممبئی: شیوسینا کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے ہفتہ کوکہا کہ ان کی پارٹی شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)کے خلاف ہورہے  احتجاج کی حمایت کرتی ہے۔ سنجے رات نے کہا کہ مہاراشترملک کیلئے ایک 'سبق' ہے۔ ایسے میں کسی کوخوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ سنجے راوت نے سی اے اے پرجماعت اسلامی ہند اورایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس کے ذریعہ منعقدہ ایک میٹنگ  کے دوران یہ باتیں کہیں۔انہوں نے کہا کہ میری پارٹی سی اے اے کے خلاف جاری احتجاجی مظاہرہ کے حق میں ہے۔
سنجے راوت نے دعویٰ کیا کہ مہاراشٹرمیں شکست کوبی جے پی اب بھی نہیں ہضم کرپارہی ہے۔ راوت نے کہا کہ، 'وہ اب تک مایوسی میں ہیں اورہمیں انہیں اوردکھ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرنے ملک کوسبق دیا ہے کہ ڈرومت۔ ان کا اشارہ ممکنہ طورپربی جے پی سے رشتے توڑکرریاست میں کانگرس اوراین سی پی کیساتھ مل کرحکومت بنانے کی طرف تھا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرنے ملک کوراستہ دکھایا ہے۔ ملک ہمارا مذہب(دھرم) ہے۔ ہم سب کو متحد ہونا چاہئے اوراسی سے وہ (بی جے پی) ڈرے ہوئے ہیں'۔

 



Comments


Scroll to Top