لکھنئو:کورونا وائرس کو تیسرے مرحلے تک پہنچنے سے روکنے کے لئے اتر پردیش حکومت نے ریاست کے 16 اضلاع کو لاک ڈائون کردیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، کورونا وائرس کے خوف کے پیش نظر لکھنئوکے گھنٹہ گھر میں شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے)کے خلاف احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، این آر سی اور این پی آر کے خلاف تقریبا دو مہینے سے لکھنئو واقع گھنٹہ گھر پر مظاہرہ کر رہی خواتین نے آج مذہبی رہنما مولانا کلب صادق کی اپیل پر اپنا مظاہرہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
23 March,2020