نئی دہلی : دہلی ہائیکورٹ نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )کے خلاف شمال مشرق دہلی میں ہوئے تشدد کے لئے ذمہ دار لوگوں کا پتہ لگانے کے لئے یو پی اے کے تحت جانچ کرانے کے متعلق پٹیشن پر مرکز، دہلی سرکار سے جواب مانگا ہے ۔ ساتھ ہی ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر نفرت پھیلانے والی تقریر کے معاملوں میں سونیاگاندھی ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے علاوہ اسدالدین اویسی ،اکبردین اویسی اور دوسروں کے علاوہ دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے والی پٹیشن پر مرکز ،دہلی سرکار اور پولیس کو نوٹس جاری کیا۔

ہائیکورٹ نے پوچھا کہ شاہین باغ سمیت دوسرے 8علاقوں میںجاری مخالف مظاہروں کو لے کر فنڈنگ کون کر رہا ہے ۔ بھڑکائو تقریر دینے والے نیتائوں کے خلاف دائر عرضی پر ہائیکورٹ 13اپریل کو شنوائی کرے گا ۔ بتا دیں کہ دلی میں گزرے دنوں شہریت ترمیمی قانون ایکٹ کی مخالفت میں تشدد بھڑک گیا تھا جس میں حمایتی اور مخالف گروپ آمنے سامنے آ گئے ۔اس تشدد میں اب تک 39لوگوں کی جان چلی گئی۔
