Latest News

ہم دونوں ہندوستان کے سب سے بھگوڑے ۔۔۔ وائرل ہو رہا للت مودی اور وجے مالیا کا مذاقیہ انداز والا ویڈیو

ہم دونوں ہندوستان کے سب سے بھگوڑے ۔۔۔ وائرل ہو رہا للت مودی اور وجے مالیا کا مذاقیہ انداز والا ویڈیو

لندن: آئی پی ایل کے بانی للت مودی نے لندن میں وجے مالیا کی 70ویں سالگرہ کی پارٹی کا ایک سوشل میڈیا ویڈیو پوسٹ کیا ہے اور ان دونوں کی جوڑی کو  ہندوستان کے ' دو سب سے بڑے بھگوڑے ' بتایا گیا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Lalit Modi (@lalitkmodi)


للت مودی کے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا گیا یہ ویڈیو گزشتہ چند دنوں میں مالیا کی سالگرہ کی تقریب دکھانے والا دوسرا ویڈیو ہے۔ مالیا ہندوستان میں کنگ فشر ایئرلائنز کو دیے گئے قرضوں کے سلسلے میں دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں مطلوب ہے۔
ویڈیو میں للت مودی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ہم دو بھگوڑے ہیں،  ہندوستان  کے سب سے بڑے بھگوڑے ۔ اس ویڈیو کا عنوان ہے، آئیے' ہندوستان میں انٹرنیٹ پر پھر سے دھمال مچاتے  مچاتے ہیں۔ میرے دوست وجے مالیا کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ ویڈیو میں للت کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے، آپ میڈیا والوں کے لیے کچھ۔ کیا آپ نے حسد سے سنا۔(یعنی للت مودی طنزیہ انداز میں میڈیا سے کہہ رہا ہے کہ تم لوگ حسد یا جلنے کی وجہ سے یہ باتیں سن رہے ہو اور شور مچا رہے ہو۔
 



Comments


Scroll to Top