نرسنگھ پور:مدھیہ پردیش کے نر سنگ پور ضلع کے سات ڈاکٹر اور تین نرسوں کے خلاف بغیر کسی اطلاع کے ڈیوٹی سے ندارد رہنے کے الزام میںپولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے ۔ اس کے بارے میںنر سنگھ کے کلیکٹر دیپک سکسینا نے جانکار ی دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس انفیکشن سے بچائو کے کام میں جان بوجھ کر ندارد رہنے والے ڈاکٹروں اور دوسرے سٹاف کے خلاف معاملہ درج کرنے کے لئے پولیس کو احکام دیئے گئے ہیں۔
08 April,2020