Latest News

ٹرمپ کا وینزویلا کو سخت فرمان !ہندوستان کے خاص دوست سمیت ان ممالک سے توڑو ہر رشتہ، کہا- تیل صرف امریکہ کا حق

ٹرمپ کا وینزویلا کو سخت فرمان !ہندوستان کے خاص دوست سمیت ان ممالک سے توڑو ہر رشتہ، کہا- تیل صرف امریکہ کا حق

واشنگٹن: وینزویلا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اب انتہا پر پہنچتی دکھائی دے رہی ہے۔ صدر نکولس مادورو کی امریکی خصوصی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری اور انہیں نیویارک منتقل کیے جانے کے بعد اب امریکہ نے وینزویلا کو ایک اور سخت ہدایت جاری کی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے واضح اشارے دیے ہیں کہ وینزویلا کو چین، روس، ایران اور کیوبا کے ساتھ اپنے تعلقات کم کرنے ہوں گے، تب ہی اسے تیل کی پیداوار بڑھانے کی اجازت دی جائے گی۔ اے بی سی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز کو ہدایت دی ہے کہ ان کا ملک تیل کی پیداوار اور بھاری خام تیل کی فروخت میں صرف امریکہ کو ترجیح دے۔

PunjabKesari
رپورٹ میں تین نامعلوم ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ وینزویلا  ہندوستان کے قریبی دوست سمیت ان چاروں ممالک کے ساتھ اپنے معاشی اور تزویراتی تعلقات مکمل طور پر ختم کرے۔ ان چار ممالک میں روس بھی شامل ہے، جسے  ہندوستان  کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے۔ امریکہ کا یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وینزویلا دہائیوں سے چین، روس، ایران اور کیوبا پر معاشی، عسکری اور سلامتی کی مدد کے لیے انحصار کرتا رہا ہے۔ خاص طور پر ہیوگو شاویز اور بعد میں نکولس مادورو کے دورِ اقتدار میں ان ممالک کا کردار فیصلہ کن رہا ہے۔ ایسے میں ان تعلقات کو ختم کرنا وینزویلا کی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی اور تاریخی تبدیلی تصور کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ نے صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ وینزویلا کو زیادہ تیل پیدا کرنے کی اجازت اسی صورت میں دی جائے گی جب وہ ان شرائط کو تسلیم کرے۔ تاہم وائٹ ہاؤس نے اس رپورٹ پر تاحال کوئی سرکاری ردعمل نہیں دیا ہے۔ منگل کی شام ٹرمپ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا امریکہ کو30  سے 50  ملین بیرل تیل فراہم کرے گا، جس کی موجودہ مارکیٹ قیمت تقریبا2.8 لگائی جارہی ہے ۔ 
انہوں نے کہا کہ یہ تیل مارکیٹ قیمت پر فروخت کیا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی دونوں ممالک کے مفاد میں استعمال کی جائے گی۔ ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا کہ انتظامیہ آئندہ ہفتے امریکی تیل کمپنیوں کے ساتھ وینزویلا میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کرے گی۔ سینئر امریکی حکام نے یہ دعوی کیا ہے کہ امریکہ وینزویلا پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا، لیکن ٹرمپ متعدد بار یہ اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ ملک کے مستقبل کو سمت دینے میں اہم کردار ادا کریں گے، خاص طور پر تیل کی آمدنی کے ذریعے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ پیش رفت نہ صرف وینزویلا کی سیاست بلکہ عالمی تیل منڈی اور بین الاقوامی جغرافیائی سیاست پر بھی گہرا اثر ڈال سکتی ہے، کیونکہ وینزویلا دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر رکھنے والا ملک ہے۔
 



Comments


Scroll to Top