National News

خود انحصاری صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ دفاعی شعبے میں چیلنجوں سے نمٹنے کا ذریعہ بھی ہے: راجناتھ

خود انحصاری صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ دفاعی شعبے میں چیلنجوں سے نمٹنے کا ذریعہ بھی ہے: راجناتھ

نئی دہلی:خود انحصاری کے خیال کو ملک کی قدیم روایت کا جدید طریقہ بتاتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ حکومت کے لیے صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ دفاعی شعبے میں موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کا ایک ذریعہ ہے پیر کو یہاں سوسائٹی آف انڈین ڈیفنسمینوفیکچررز (ایس آئی ڈی ایم ) کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ قدیم زمانے میں ہندوستان کو سونے کی چڑیا کہا جاتا تھا اور خود انحصاری کا نظریہ اس کا جدید طریقہ ہے۔
انہوں نے کہاخود انحصاری کا نظریہ ہماری حکومت کا صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ہندوستان کی قدیم روایت کو جدید طریقے سے لے کر جانا ہے۔ تاریخ میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب تقریباً ہر گاوں اپنے آپ میں ایک صنعت تھا۔ ہندوستان کو سونے کی چڑیا اس لیے کہا جاتا تھا کہ ہم نے اپنی ضرورتوں کے لیے باہر نہیں دیکھا بلکہ اپنی مٹی پر اسے پایہ تکمیل کو پہنچایا۔"
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ”آپریشن سندور کے دوران مسلح افواج کے ذریعہ ہندوستان ساختہ آلات کے موثر استعمال سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی ساکھ کو تقویت ملی ہے۔“ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گھریلو صنعت ، خاص طور پر نجی شعبے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اختراع اور آر اینڈ ڈی ، ٹیکنالوجی پر مبنی مینوفیکچرنگ ، انفرادی ذیلی نظاموں اور اجزاءکی پیداوار اور سپلائی اور دیکھ بھال کی زنجیروں پر غلبہ حاصل کرکے خود انحصاری کے حصول کو مزید تیز کریں۔



Comments


Scroll to Top