National News

رادھا کرشنن کل تین روزہ دورے پر تمل ناڈو جائیں گے

رادھا کرشنن کل تین روزہ دورے پر تمل ناڈو جائیں گے

نئی دہلی:نائب صدر سی پی رادھا کرشنن منگل کو تمل ناڈو کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کی آبائی ریاست کا پہلا دورہ ہوگا نائب صدر کے سکریٹریٹ نے پیر کو بتایا کہ نائب صدر کوئمبٹور، تروپور، مدورائی اور رامناتھ پورم میں کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے نائب صدر فی الحال سیشلز کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے سیشلز کے صدر کی حیثیت سے ڈاکٹر پیٹرک ہرمینی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ وہ تمل ناڈو کے دورے کے پہلے مرحلے میں کل کوئمبٹور پہنچیں گے۔
کوئمبٹور ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ نائب صدر کو کوئمبٹور سٹیزن فورم کی طرف سے مبارکباد دی جائے گی۔ وہ ٹاون ہال کارپوریشن بلڈنگ میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور بعد میں شانتھلنگا راماسامی اڈیگلار کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے کوئمبٹور میں پیرور مٹھ جائیں گے۔ شام کو نائب صدر جمہوریہ تروپور پہنچیں گے اور تروپور کمارن اور مہاتما گاندھی کے مجسموں پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کریں گے۔
بدھ کو نائب صدر جمہوریہ تروپور میں ایک پروقار تقریب میں شرکت کریں گے۔ شام کو وہ مدورائی پہنچیں گے اور مدورائی میناکشی اماں مندر میں پوجا کریں گے۔
جمعرات کو، نائب صدر جمہوریہ رامناتھ پورم ضلع کے پاسمپون میں پاسمپون متھراملنگا تھیور جینتی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔



Comments


Scroll to Top