National News

وزیر اعظم نے سردار پٹیل کی سالگرہ پر عوام سے رن فار یونٹی میں شامل ہونے کی اپیل کی

وزیر اعظم نے سردار پٹیل کی سالگرہ پر عوام سے رن فار یونٹی میں شامل ہونے کی اپیل کی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 اکتوبر کو منعقد ہونے والی اجتماعی دوڑ"رن فار یونٹی" میں بھرپور شرکت کریں یہ تقریب ہندوستان کے مردآہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات کا ایک اہم حصہ ہے سوشل میڈیا 'ایکس' پر وزیراعظم نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا 31 اکتوبر کو رن فار یونٹی میں شامل ہوں اور اتحاد کے جذبے کا جشن منائیں! آئیے سردار پٹیل کے متحدہ ہندوستان کے وڑن کو خراجِ عقیدت پیش کریں۔
یہ اجتماعی دوڑ قومی یومِ اتحاد کی تقریبات کا ایک اہم جزو ہے، جس کا مقصد ملک میں اتحاد اور سالمیت کو فروغ دینا ہے۔ آزادی کے بعد ہندوستان کی متعدد ریاستوں کے انضمام میں سردار پٹیل کی غیر معمولی کوششیں قوم کی شناخت کی بنیاد بنیں اور ان کی لازوال میراث آج بھی تحریک کا ذریعہ ہیں۔
وزیر اعظم نے زور دیا کہ ہندوستان کا وسیع تنوع ہی اس کی روح ہے، اور سردار پٹیل کا اکھنڈ بھارت کا نظریہ آج بھی ایک رہنما اصول کی حیثیت رکھتا ہے۔
دوڑ کے علاوہ، حکومت نے سالگرہ کے موقع پر کئی پروگراموں کا اہتمام کیا ہے، جن میں گجرات میں اسٹیچو آف یونٹی پر ایک شاندار پریڈ بھی شامل ہے۔ اس پریڈ میں ملک کے ثقافتی تنوع کی عکاسی ہوگی، جس میں مختلف ریاستوں اور مرکزی مسلح پولیس فورسز کی ٹکڑیاں حصہ لیں گی۔
تنوع میں اتحاد کے اس عظیم الشان مظاہرے میں حصہ لینے کے خواہش مند شہری آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کی اپیل کا عوام نے گرمجوشی سے خیرمقدم کیا ہے، اور لوگ قومی اتحاد کے جذبے کو مضبوط کرنے اور ہندوستان کی شاندار ثقافتی وراثت کا جشن منانے میں گہری دلچسپی دکھا رہے ہیں۔



Comments


Scroll to Top