National News

اٹلی کے ٹاون کارپینیدولو میں شاندار نگر کیرتن سجایا گیا

اٹلی کے ٹاون کارپینیدولو میں شاندار نگر کیرتن سجایا گیا

بریشیا: اٹلی کے ٹاون کارپینیدولو میں پہلی پاتشاہی سری گرو نانک دیو جی کے پراکاش پرب اور نویں پاتشاہی سری گرو تیگ بہادر صاحب جی کے 350 سالہ شہادت کی صدی کو وقف نگر کیرتن سجایا گیا۔ گوردوارہ سری کلگیدھر سنگھ سبھا کاستیلیو نے کارپینیدولو کی سنگتوں کے تعاون سے سجائے گئے نگر کیرتن میں اٹلی کے مختلف حصوں سے پہنچنے والی سنگتوں نے نگر کیرتن کی رونقیں بڑھائی۔ سری گرو گرنتھ صاحب جی کی حضوری(چھتر چھایا) میں اور پانچ پیاروں کی قیادت میں سجائے گئے نگر کیرتن کی شروعات فٹ بال سٹڈیوم مدیالے کارپینیدولو سے ہوئی۔ اس موقعے پر بھائی تجندر سنگھ مونٹیکیار والیاں نے رس بھنے کیرتن کے ساتھ سنگتوں کو نِحال کیا۔

PunjabKesari

کارپینیدولو نگر کے رہائشی اور علاقے کی سنگتوں نے جگہ جگہ نگرکیرتن کا استقبال کیاگیا۔ نگر کیرتن کی اختتامی تقریب کے موقع پر کھلے پنڈال سجائے گئے۔ جہاں سجائے دیوانوں میں بھائی سکھویر سنگھ بھور کے ٹاڈھی جتھے نے سنگتوں کو ٹاڈھی واروں کے ساتھ نِحال کیا۔ اس موقعے پر کارپینیدولو کے میئر اور کمیون کے انتظامی اہلکاروں نے نگر کیرتن میں شرکت کی۔ گوردوارہ انتظامی کمیٹی کی طرف سے نگرکے میئر، انتظامی اہلکاروں، آئے ہوئے جتھوں اور دیگر گوردواروں کی انتظامیہ کا خصوصی طور پر سنمان کیا گیا۔ اس دوران گرو کا لنگراٹوٹ تقسیم کیا گیا۔

PunjabKesari
 انتظامیہنے بتایا کہ پہلی بار کارپینیدولو میں نگر کیرتن سجایا گیا ہے۔ اس موقع پر گوردوارہ صاحب کے انتظامی سکھوِندر سنگھ، نچھتر سنگھ کاہلو، ہربھجن سنگھ، سرجیت سنگھ، امرجیت سنگھ، ہر دیپ سنگھ، ستنام سنگھ، کلویندر سنگھ، کمل جیت سنگھ، گوردوارہ صاحب کوو±و کے بھائی رَجندر سنگھ رَمی، گوردوارہ صاحب کاستینیدولو کے بھائی امرِیک سنگھ بوَرے جٹاں اور گوردوارہ صاحب فلیرو سے بھائی شرنجیت سنگھ ٹھاکری کے علاوہ فوجا سنگھ، جاگیر سنگھ، گوردیو سنگھ، دھرمندر سنگھ چیمہ، جگجیت سنگھ دھالیوال، ہر دیپ سنگھ، لکشویندر سنگھ لکھا وغیرہ نے خصوصی کردار ادا کیا۔



Comments


Scroll to Top