Latest News

یونس نے پھر دکھایا اپنا '' اصلی چہرہ '' ! پاکستانی جنرل کو تحفے میں دیا متنازعہ نقشہ، ہندوستان کی 7 ریاستوں کو دکھایا بنگلہ دیش کا حصہ

یونس نے پھر دکھایا اپنا '' اصلی چہرہ '' ! پاکستانی جنرل کو تحفے میں دیا متنازعہ نقشہ، ہندوستان کی 7 ریاستوں کو دکھایا بنگلہ دیش کا حصہ

انٹرنیشنل ڈیسک: بنگلہ دیش کے عبوری وزیر اعظم اور نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس ایک بڑے جیو پولیٹیکل تنازع میں پھنس گئے ہیں۔ ڈھاکہ سے ملی جانکاری کے مطابق یونس نے حال ہی میں ایک پاکستانی جنرل کے ساتھ ہونے والی خفیہ ملاقات میں ایسا نقشہ شیئر کیا جس میں  ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں آسام، تریپورہ، میگھالیہ اور میزورم کو بنگلہ دیش کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ محمد یونس نے اتوار کو پاکستانی جنرل مرزا کے ساتھ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں یونس کو جنرل مرزا کو  'آرٹ آف ٹرایمف 'نامی کتاب پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


لیکن تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب اس کتاب کے سرورق پر چھپے نقشے میں بھارت کی ساتوں شمال مشرقی ریاستوں کو بنگلہ دیش کا حصہ دکھایا گیا۔ اس نقشے کو شدت پسند اسلامی گروہ ' گریٹر بنگلہ 'دیش کی نظریے سے جوڑا جاتا ہے، جو جنوبی ایشیا میں ایک بڑے اسلامی ملک کی وکالت کرتا ہے۔ یونس کی جانب سے اسے اپنانا یا اس کی حمایت کرنا اب ان کے ارادوں پر سنگین سوال کھڑا کر رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ نقشہ پاکستان کی فوجی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سینئر حکام کے ساتھ گفتگو کے دوران شیئر کیا گیا۔ اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر غصہ پھیل گیا ہے۔ کئی سیاسی تجزیہ کاروں نے اسے بھارت کی سالمیت پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔
ہندوستانی خفیہ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ یونس طویل عرصے سے ہندوستان  مخالف طاقتوں کے رابطے میں ہیں اور یہ قدم بنگلہ دیش میں ان کے سیاسی مستقبل کو محفوظ کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ ممکنہ اتحاد کا حصہ ہو سکتا ہے۔ ہندوستانی کی وزارت خارجہ نے اس معاملے پر فی الحال کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ وہیں بنگلہ دیش کی فوج اور انتظامیہ نے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ یونس کا یہ رویہ ان کی حقیقی سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ ملک میں جمہوریت اور شفافیت کی بات کرتے ہیں، لیکن خفیہ طور پر بھارت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ واقعہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں ایک نیا تنا ؤ لا سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی نظم و نسق، دریا کے پانی کے معاہدے اور تجارتی تعلقات پر بات چیت چل رہی ہے۔
بنگلہ دیش کا پاکستان سے لگا
گزشتہ سال اگست میں یونس کے عبوری حکومت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے بنگلہ دیش اور پاکستان کے تعلقات میں غیر معمولی نرمی آئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یونس مسلسل اپنے ہندوستان مخالف رویے کو اور واضح کر رہے ہیں۔ یونس نے گزشتہ ایک سال میں کئی مواقع پر ہندوستانی  کی شمال مشرقی ریاستوں کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہا کہ یہ علاقے بنگلہ دیش سے گھیرے ہوئے ہیں جسے ہندوستان کے لیے ایک بالواسطہ انتباہ مانا گیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس کا یہ رویہ جنوبی ایشیا میں نئی سیاسی صف بندی کی طرف اشارہ کرتا ہے، جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش مل کر ہندوستان کے اثر کو متوازن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top