National News

کھرگے اور پرینکا نے چھٹھ پوجا پرسب کو مبارکباد دی

کھرگے اور پرینکا نے چھٹھ پوجا پرسب کو مبارکباد دی

نئی دہلی:کانگرس کے صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے چھٹھ ورت رکھنے والوں کواحترام پیش کرتے ہوئے چھٹھ پوجا کی مبارک باد دی مسٹر کھرگے نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”فطرت کی اہمیت اور عقیدت کےجذبے کا عکاس،حیاتِ نو عطا کرنے والے اور طاقت کے سرچشمہ سورج دیو کی پوجا کے تہوار چھٹھ کی سبھی کو دلی مبارکبار“انہوں نے کہا کہ ”ہماری عظیم تہذیب غروب ہوتے اور طلوع ہوتے سورج، دونوں کو یکساں عقیدت اور احترام دیتی ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ فطرت کا ہماری ہندوستانی زندگی میں کتنا گہرا اور وسیع مقام ہے۔

یہ مقدس موقع سب کی زندگی میں نئی توانائی، جوش اور بےپناہ خوشی لے کر آئے، یہی میری دعا ہے۔
محترمہ پرینکا نے کہا کہ ”دکھ دور کریں چھٹھی میّا، آپ ہی ہمارا آسرا ہیں، سب کی مرادیں پوری کریں، ہماری بھی پکار سنیں۔ سورج دیو اور چھٹھی ماں کی ا پاسنا۔ فطرت کی پوجا اور عوامی عقیدت کے تہوار چھٹھ پوجا کی دلی مبارکباد۔ اس مقدس موقعے پر میں سبھی ورت رکھنے والوں کو احترام پیش کرتی ہوں چھٹھی میا سب کی زندگی میں سکھ ، شانتی اور خوش حا لی لائیں۔ جئے چھٹھی میا



Comments


Scroll to Top