Latest News

شو سینا نے پوچھا - اگر کشمیر میں سب کچھ ٹھیک  تو غیر ملکی وفد کو دورے کی اجازت کیوں دی؟

شو سینا نے پوچھا - اگر کشمیر میں سب کچھ ٹھیک  تو غیر ملکی وفد کو دورے کی اجازت کیوں دی؟

شو سینا نے  یورپی ممبران پارلیمنٹ کے جموں کشمیر دورے پر  اعتراض جتاتے ہوئے بدھ کے رو ز کہا کہ  کشمیر عالمی مدعا نہیں ۔ شو سینا کے  اخبار 'سامنا' میں کے  ایک اداریہ میں یورپی وفد کے کشمیر دورے کا ذکر کیا گیا ہے۔مضمون میں لکھا گیا ہے کہ کشمیر ہمارا اندرونی معاملہ ہے ، عالمی مدعا نہیں ہے ۔ دفعہ 370 کو ختم کرنے کے بعد دہشت گروں کے خلاف سخت کاروائی ہوئی  اور قومی پرچم سرینگر میں لہرایا گیا۔ اس کے لئے ہمیں نریندر مودی اور امت شاہ پر فخر ہے، لیکن اگر کشمیر میں سب کچھ درست ہے تو بیرونی وفد کو وہاں کیوں بھیجا گیا؟ کیا کشمیر ہمارا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔ 

PunjabKesari
اس میں لکھا گیا  ہے کہ   یورپی یونین کے ممبران پارلیمنٹ کا دورہ  ہندوستان کی آزادی اور  خود مختاری میں  مداخلت نہیں ہے؟ ۔ اس کے ساتھ  ہی اداریہ میں  غیر ملکی ٹیم کو جموں کشمیر کا  دورہ کرنے کی اجازت کے پیچھے  کیا منطق ہے  اس پر بھی سوال اٹھایا  گیاہے ۔اس میں پوچھا گیا  کہ جب نہرو کے  اس مدعے کو یو این (اقوام متحدہ ) لیجانے  کی آج تک تنقید ہوتی ہے    اور ان کا وہ قدم آج بھی سوالوں کے گھیرے میں ہے، تو یورپی یونین کے  وفد کو جموں کشمیر جانے اجازت کیوں دی گئی ۔ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے تو  یورپی یونین کے وفد کو لانے کا کیا مقصد ہے؟ -

PunjabKesari
شیوسینا کے ترجمان اخبار میں لکھا گیا ہے کہ ' ملک کے وزیر داخلہ کو جواب دینا ہوگا کہ آج تک (15 گست کے بعد)اپوزیشن کے  لیڈران کو کشمیر نہیں جانے دیا گیا ہے لیکن غیر ملکی وفد کشمیر جا رہا ہے اور معائنہ کر رہا ہے۔ ہم صرف یہی چاہتے ہیں کہ وفد کے کشمیر دورے کا آنے والے وقت میں کوئی اثر نہ دیکھا جائے۔شو سینا نے کہا کہ  یورپی یونین کے ممبران کو  سیاحوں کے طور پر  کشمیر کا دورہ کرکے  چپ چاپ چلے جانا چاہئے اور وہاں کا ماحول خراب نہیں کرنا چاہئے ۔
 



Comments


Scroll to Top