Latest News

پاکستان کے وزیر خارجہ ڈار چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے مذاکرات کے لئے جائیں گے بیجنگ

پاکستان کے وزیر خارجہ ڈار چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے مذاکرات کے لئے جائیں گے بیجنگ

اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیر کو چین کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے دو طرفہ بات چیت متوقع ہے۔ 'جیو نیوز' کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی ڈار اور وانگ کے ساتھ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے 20 مئی کو چین پہنچیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ علاقائی تجارت کو فروغ دینے، سیکورٹی تعاون کو بڑھانے اور حالیہ پاک ہند  تنازعہ کے تناظر میں خطے میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔" دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ کی دعوت پر 19 سے 21 مئی تک چین کا دورہ کریں گے جہاں وہ اہم امور پر بات چیت کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈار جنوبی ایشیا میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال اور امن و استحکام پر اس کے اثرات پر وزیر خارجہ وانگ یی سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔ ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ متقی کے ساتھ سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
 



Comments


Scroll to Top