National News

فن لینڈ میں ہیلی کاپٹرحادثہ میں 5 افراد ہلاک

فن لینڈ میں ہیلی کاپٹرحادثہ میں 5 افراد ہلاک

 ٹالن:ٹالن سے اڑان بھرنے والے دو شہری ہیلی کاپٹر ہفتے کی دوپہر جنوب مغربی فن لینڈ میں یورا ایئر فیلڈ کے قریب آپس میں ٹکرا گئے، جس میں سوار تمام پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ اسٹونین وزارت خارجہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ اسٹونین پبلک براڈکاسٹنگ (ای آرآر) اور فنش پبلک براڈکاسٹر ییل کے مطابق، ہفتہ کی دوپہر 12:30 بجے کے کچھ وقت بعد ، ساتاکونٹا ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کو یورا ایئر فیلڈ کے قریب ایک سڑک سے ایک رپورٹ ملی کہ دو ہیلی کاپٹر ہوا میں آپس میں ٹکرا گئے اور زمین پر گر گئے۔

پولیس نے بتایا کہ تصادم کے وقت دو چار سیٹر رابنسن آر44 ریوین لائٹ ہیلی کاپٹروں میں پانچ افراد سوار تھے - ایک میں دو اور دوسرے میں تین۔ ہفتے کی شام کو ایک پریس کانفرنس میں، اسٹونین وزارت خارجہ کے قونصلر امدادی یونٹ کے سربراہ مارگس سارگلیپ نے کہا کہ کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔ فن لینڈ کی پولیس متاثرین کی شناخت کے لیے کام کر رہی ہے۔ متعدد اسٹونین میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مرنے والوں میں اسٹونین تاجر اولیگ سونجالاگ اور پریت جنگت بھی شامل ہیں۔ دیگر مسافروں کے نام تاحال جاری نہیں کیے گئے۔ 
 



Comments


Scroll to Top