کراچی: پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں تزویراتی طور پر اہم چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) روٹ پر ایک چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں چار فوجی ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ نقاب پوش مسلح افراد نے ہفتہ کی شام ضلع کے نال علاقے میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم سیکیورٹی حکام کا خیال ہے کہ یہ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے کیا تھا۔