National News

ملک میں کورونا وائرس کے  متاثرین کی تعداد بڑھ کر 31پہنچی،اٹلی کے سیاح کی بیوی کی رپورٹ بھی پازیٹو

ملک میں کورونا وائرس کے  متاثرین کی تعداد بڑھ کر 31پہنچی،اٹلی کے سیاح کی بیوی کی رپورٹ بھی پازیٹو

نیشنل ڈیسک:ملک میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا  رہی ہے ۔ ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 31پہنچ گئی ہے ۔ کورونا وائرس سے متاثر اٹلی  کے سیاح  کی بیوی کی رپورٹ بھی پازیٹو آئی ہے ۔ اس سے پہلے ہی اتر پردیش کے غازی آبادی سے کورونا وائرس کا پازیٹو معاملہ سامنے آیا تھا۔
غاز ی آباد کے سیکٹر -23علاقے میں رہنے والے 57سالہ ایک شخص  23فروری کو تہران (ایران) سے ہندوستان واپس آیا تھا  ۔ وہ اپنی بیوی اور ایک بیٹے کے ساتھ تھانہ کوی نگر علاقے کی سیکٹر 23کالونی میںرہتا ہے۔ مریض کو رام  منوہر لوہیا  ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔
غازی آباد میں پازیٹو پائے گئے شخص کے گھر پر موجود ان کی بیوی  اور بچے کو ہوم آئیسو لیشن میں رکھا گیا ہے اور ان کے بھی سیمپل  جانچ کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں۔بتا دیں کہ سب سے پہلے کیرل سے تین کیس آئے تھے ،جو کہ ٹھیک ہو چکے ہیں ۔ اس کے بعد دہلی میں ایک کیس آیا انکی جان پہچان کے چھ افراد بھی کورونا کی زد میں آ گئے ۔تیلنگانہ میں ایک کیس آیا  ہے ۔ اٹلی سے آئے  18لوگ بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے  گئے  جن میں سے ایک ہندوستانی اور 17اٹلی کے شہری ہیں۔ ایک معاملہ گروگرام سے سامنے آیا ہے ۔ یہاں paytmکا ملازم کورونا کی زد میں ہے۔
 



Comments


Scroll to Top