کھرگون:مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں کورونا وائر س کی وجہ سے ایک اور موت ہو گئی ۔ بدھوار صبح نادور کے ایم وائی ہسپتال میںبھرتی ایک65سالہ بزرگ کی موت سے ہا ہا کار مچ گئی۔ منگلوار شام بزرگ کی رپورٹ کوروناپازیٹو آئی تھی ۔ جس کے بعد اسے علاج کے لئے اندور کے ایم وائی ہسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 6ہو گئی ہے۔
01 April,2020