/ جنیوا/نئی دہلی : دنیا کے 168 ممالک میں پھیل چکے کوروناوائرس( کووڈ 19)رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے 11,248 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا 269،482 افراداس سے متاثر ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے اور اب تک اس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 258 ہو گئی ہے۔ پنجاب کے نواں شہر میں ایک شخص کی موت سے ملک میں کورونا وائرس سے کل 4افراد کی موت ہوچکی ہے۔کرناٹک، دہلی اور مہاراشٹر میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی تھی۔
21 March,2020