Latest News

سی اے اے  پر بولے محسن رضا -فرقہ واریت  پر مبنی سیاست کر رہی اپوزیشن، لوگ گمراہ ہونے سے بچیں

سی اے اے  پر بولے محسن رضا -فرقہ واریت  پر مبنی سیاست کر رہی اپوزیشن، لوگ گمراہ ہونے سے بچیں

قنوج : شہریت ترمیمی قانون کو لے کر لکھنؤ میں خواتین  مظاہرہ کر رہی ہیں۔اس پر اقلیتی بہبود کے وزیر  محسن رضا نے پیر کو قنوج میں کہا کہ کچھ لیڈر اپنی روٹی سینکنے کے لئے عورتوں کو دھرنے پر بٹھائے ہوئے ہیں۔اپوزیشن کے پاس مودی اور یوگی حکومت کے کاموں کا کوئی توڑ نہیں ہے۔  اسی لئے   فرقہ واریت اور  ذات پات کی سیاست ہو رہی ہے۔ لوگوں کو گمراہ نہیں ہونا چاہئے۔ش
انہوں نے کہا کہ کہیں کوئی مخالفت نہیں ہے، جو لوگ بیٹھے دھرنے پر ہیں، ان سے جا کر پوچھئے تو وہ بتا بھی نہیں پائیں گے کہ وہ کیوں بیٹھے ہیں؟ ایماندار لوگ ہیں۔جس کے پاس کھانے کے لئے کھانا نہیں ہے، پہننے کے لئے کپڑے نہیں ہے، ہم ان کو آگے لانا چاہتے ہیں۔ ہم ان کے لئے پالیسیاں بنا رہے ہیں۔مودی حکومت ان کو  آگے لانا چاہتی ہے۔ آج مودی حکومت ان کو مین اسٹریم سے شامل کر رہی ہے۔
محسن رضا نے کہا کہ ہم   تمام مذاہب کے لئے کام کر رہے ہیں، ہم کسی ذات مذہب اور  ووٹ کے لئے کام نہیں کرتے۔کچھ لوگ کو گمراہ کر رہے ہیں، ان کی سیاست اسی پر مبنی ہے۔ 2022 کے انتخابات میں جانے کے لئے اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے ۔بتا دیں کہ محسن رضا پیر کو ریاستی سطح کے کرکٹ میچ کی  افتتاحی تقریب میں شریک ہونے پیر کو قنوج پہنچے تھے۔اس دوران انہوں نے مذکورہ باتیں کہیں۔
 



Comments


Scroll to Top