Latest News

امریکہ کے سابق صدر رونالڈ ریگن کے بیٹے مائیکل ریگن کا انتقال

امریکہ کے سابق صدر رونالڈ ریگن کے بیٹے مائیکل ریگن کا انتقال

لاس اینجلس:سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کے سب سے بڑے بیٹے مائیکل ریگن کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ 80 سال کے تھے۔ رونالڈ ریگن پریزیڈینشل فاونڈیشن اینڈ انسٹی ٹیوٹ نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے ان کی موت کا اعلان کیا، جس میں انہیں اپنے والد کی وراثت کا نگہبان بتایا گیا۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ مائیکل ریگن کی زندگی صدر ریگن کے نظریات کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی اور یقین سے بھرپور تھی۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ مائیکل ریگن کی موت کس طرح ہوئی۔


ریگن نیوزمیکس ٹیلی ویژن نیٹ ورک سے وابستہ تھے اور اپنے پروگرام دی مائیکل ریگن شو کے لیے جانے جاتے تھے۔ ریگن کی پیدائش 1945 میں آئرین فلوگر کے گھر ہوئی تھی اور رونالڈ ریگن اور ان کی اس وقت کی اہلیہ، اداکارہ جین وائمین نے ان کی پیدائش کے چند گھنٹوں بعد ہی انہیں گود لے لیا تھا۔ جیسے جیسے وہ بڑے ہوئے، ریگن نے اپنے والدین کے نقش قدم پر چلنا شروع کر دیا۔ اپنی دو خود نوشتوں آن دی آوٹ سائیڈ لوکنگ اِن اور ٹوائس ایڈاپٹڈ میں انہوں نے اپنے بچپن کی وضاحت کی اور گود لیے جانے اور دیگر مشکلات کے ساتھ اپنی جدوجہد کی تفصیل بھی بیان کی۔ ریگن نے کئی اور کتابیں بھی لکھیں، جن میں 2016 میں شائع ہونے والی لیسنز مائی فادر ٹاٹ می بھی شامل ہے، جس میں انہوں نے رونالڈ ریگن کے بیٹے کے طور پر بڑے ہوتے ہوئے سیکھے گئے اسباق کی تفصیل بیان کی۔



Comments


Scroll to Top