Latest News

انتخاب کا دوسرا مرحلہ بھی وزیر اعظم کو راحت دینے والا نہیں: شیوانند تیواری

انتخاب کا دوسرا مرحلہ بھی وزیر اعظم کو راحت دینے والا نہیں: شیوانند تیواری

نئی دہلی:  لوک سبھا کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شکست یقینی ہونے کا دعوی کرتے ہوئے مشہور سیاسی اور سماج وادی لیڈر شیوانند تیواری نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی وزیر اعظم مسٹر مودی کو راحت دینے والا نہیں ہے- انہوں نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی  کے اندر کی بے چینی ارریہ یا دیگر مقامات پر انتخابی جلسوں میں ان کی تقریروں کی زبان سے ظاہر ہوتی ہے۔ 
اب چار سو عبور کرنا محض ایک خواب ہے۔ اکثریت کے لیے مطلوبہ 272 کا جادوئی نمبر بھی اتنا ہی مشکل دکھائی دیتا ہے جتنا کہ ہمالیہ کو عبور کرنا۔اس لئے وہ اس سطح پر اتر آئے ہیں۔ مسٹر تیواری نے کہا کہ پہلے الیکشن سے لے کر اس الیکشن تک ہمارے ملک میں کئی سربراہان بنے لیکن جس قسم کی زبان وزیر اعظم نریندر مودی نے اس الیکشن میں استعمال کی ہے وہ اقتدار کھونے کا براہ راست اندیشہ دیکھ کر بھی کسی وزیر اعظم نے کبھی بھی اس طرح کی زبان استعمال نہیں کیا۔ 
انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کی زبان کو تھرمامیٹر کے طور پر استعمال کیا جائے تو وزیر اعظم کی تقاریر میں اقتدار کھونے کا خوف صاف نظر آتا ہے۔ اگر اس کا آغاز شکست کے اندیشہ سے ہوتا ہے تو ہر مرحلے پر اس کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات کے بعد ممکنہ نتائج کو دیکھ کر ہمارے وزیر اعظم کس قسم کی زبان استعمال کرتے ہوئے اس کو الٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔



Comments


Scroll to Top