National News

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رن سے دی شکست

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رن سے دی شکست

 لاہور:ٹم رابنسن (51) رن کی نصف سنچری اننگز اور پھر ولیم اورورک کی تیز گیند بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو4 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔  جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم میں 179 رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 20 اوورو میں آٹھ وکٹوں پر صرف 174 رن بنا سکی اور اسے چار رن سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ پاکستان کی شروعات خراب رہی اور 46 کے سکور پر اس کی تین وکٹیں گر گئیں۔ کپتان بابر اعظم (5)، صائم ایوب (20)، اسامہ خان (16) رن بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔

New Zealand 4-0 Pakistan: Mohammad Rizwan 90 in vain as Pakistan slip to 4th  succesive defeat in T20I series - India Today

فخر زمان نے 45 گیندوں پر چار چوکے اور تین چھکے مار کر سب سے زیادہ (61) کی اننگز کھیلی۔ افتخار احمد (23)، شاداب خان (7) رن بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔ عماد وسیم 22 رنز بنانے کے بعد ناٹ آو¿ٹ رہے اور محمد عامر ایک رن بنانے کے بعد ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اووروں میں آٹھ وکٹوں پر صرف 174 رن بنا سکی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم اورورک نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ بین سیئرز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان مائیکل بریسویل اور جیمز نیشم نے ایک ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔

New Zealand vs Pakistan Highlights, 4th T20I: Mitchell, Phillips' 139-Run  Stand Gets New Zealand 4-0 Up | Cricket News

 اس سے قبل پاکستان نے جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی نیوزی لینڈ نے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 56 رن جوڑے۔ نیوزی لینڈ کے لیے اوپنر ٹم رابنسن نے 36 گیندوں میں سب سے زیادہ (51) رن بنائے۔ ڈین فاکس کرافٹ 26 گیندوں میں 34 رن بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے اور ٹام بلنڈل 15 گیندوں میں 28 رن بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔ مائیکل بریسویل نے 20 گیندوں پر 27 رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اووروں میں 7 وکٹوں پر 178 رن بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عامر، زمان خان، اسامہ میر اور افتخار احمد نے ایک ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔
 



Comments


Scroll to Top