National News

ہندوستانی نژاد امریکی تاجر نے ہندو فاونڈیشن HAF کو 1 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔

ہندوستانی نژاد امریکی تاجر نے ہندو فاونڈیشن HAF کو 1 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔

واشنگٹن: ہندوستانی نڑاد امریکی انسان دوست رمیش بھوتڈا نے امریکہ میں ہندو مذہبی کام کے لیے 'ہندو امریکن فاو نڈیشن' (HAF) کو 1 ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔ ہیوسٹن کے رہائشی تاجر بھوتڈا نے حال ہی میں HAF کے ایک پروگرام میں اگلے چار سالوں میں 1 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا۔

مارچ 2023 میں، انہوںنے فلوریڈا میں واقع ہندو یونیورسٹی آف امریکہ کو 1 ملین ڈالر کی رقم عطیہ کی تھی۔ یہ یونیورسٹی امریکہ کا واحد ادارہ ہے جس کا مقصد ہندو فلسفے پر مبنی تعلیم فراہم کرنا ہے۔ ہیوسٹن میں HAF ایونٹ کے دیگر شرکاء نے علیحدہ طور پر 450,000 ڈالراکٹھا کیے۔
 



Comments


Scroll to Top