National News

کیجریوال کو ضمانت دینے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند

کیجریوال کو ضمانت دینے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند

 جے پور: راجستھان کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ضمانت دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ مسٹر کیجریوال کی عبوری ضمانت پر مسٹر گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ سپریم کورٹ کا مسٹر کیجریوال کو ضمانت دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

9 بیانات میں کوئی الزام نہیں… سپریم کورٹ میں کیجریوال کے وکیل کی دلیل

انہوں نے کہا کہ مسٹر سنجے راوت، مسٹر سنجے سنگھ سمیت تمام سیاسی لوگوں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا، جنہیں پہلے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گرفتار کیا تھا اور جیل میں ان کا کافی وقت ضائع ہوا تھا۔  انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران سپریم کورٹ کا فیصلہ انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو بھی سپریم کورٹ جانا چاہئے اور اپنا موقف پیش کرنا چاہئے۔ 
 



Comments


Scroll to Top