فرید آباد: ہٹ ویو کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کو گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے تمام سکولوں سے کہا ہے کہ وہ طلباء کو دھوپ میں نہ بیٹھائیں۔ اس کے علاوہ سکول میں پینے کے پانی کا بھی مناسب انتظام ہونا چاہیے۔ سکول کے اوقات میں تین بار گھنٹی بجا کر بچوں کو پانی پینے کی ترغیب دیں۔
گورنمنٹ گرلز آدرش سینئر سیکنڈری سکول کی پرنسپل چھتر سنگھ کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی ہدایات کے مطابق سکول میں تمام انتظامات کیے گئے ہیں، تاکہ بچوں کو ہٹ ویو سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام منزلوں پر واٹر کولرز کے انتظام کے ساتھ ساتھ بچوں کو گرمی سے بچانے کے لیے کھڑکیوں پر پردے بھی لگائے گئے ہیں۔
طلباء سے کہا گیا ہے کہ وہ گھر سے سکول یا سکول سے گھر جاتے وقت اپنے سر ڈھانپ کر رکھیں۔ کلاس روم میں بھی تمام اساتذہ بچوں کو گرمی کی لہر سے بچنے کے طریقے بتاتے رہتے ہیں۔ تمام طلباء سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ پانی سے بھری بوتل رکھیں اور ہر 10-15 منٹ بعد پانی پیتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ کراس کی جانب سے آر ایم سی فنڈ بھی سکول کے اندر رکھا جاتا ہے۔ بجٹ سے تمام طلباء کو او آر ایس پیکٹ بھی دیے جائیں گے۔