Latest News

جیو، ایئر ٹیل اور بی ایس این ایل نے پیش کیا بیسٹ  پلان، جانئے کس میں ہے آپ کو فائدہ

جیو، ایئر ٹیل اور بی ایس این ایل نے پیش کیا بیسٹ  پلان، جانئے کس میں ہے آپ کو فائدہ

بزنس ڈیسک: ٹیلی کام سیکٹر میں کاروباری جنگ تیز ہوتی جا رہی ہے۔ آئے دن ٹیلی کمپنیاں گاہکوں کو لبھانے کے لئے نئے نئے پلان پیش کر رہی ہیں۔ اس دوڑ میں بھارت مواصلات کارپوریشن لمیٹڈ(بی ایس این ایل)بھی شامل ہو گئی ہے جس میں نئے آفرز اور نئے صارفین  پر مبنی  حکمت عملی لے کر آ رہی ہے۔ جہاں ایئر ٹیل  اور  جیو ریلائنس ایک ہزار روپے سے کم میں دو برانڈبینڈ پلان آفر کر رہی ہیں تو وہیں  بی ایس این ایل  ایک ہزار سے کم میں کئی بہترین آفر دے رہی ہے ۔

PunjabKesari
ایئر ٹیل ایک ہزار سے کم میں دو ماہ کا پلان 799 روپے کا بنیادی اور 999 روپے کا انٹرٹینمنٹ پلان آفر کرتی ہے۔ 999 روپے والا انٹرٹینمنٹ پلان میں آپ ایم پی ایس(Mbps )کی   سپیڈ سے 300   جی بی ڈیٹا ملے گا۔ اس کے علاوہ ان لمٹیڈ ( لا محدود) لوکل ایس ٹی ڈی کالنگ اور ایئر ٹیل ایکسٹریم، امیزون  پرائم ویڈیو اور جی 5 سبسکرپشن بھی اس پلان کے ساتھ مل جائے گا۔ اس کے علاوہ کمپنی اپنے تمام برانڈبینڈ پلان میں  ان لمٹیڈ  ایس ٹی ڈی کال اور لوکل کال کی بھی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

PunjabKesari
جیو کی بات کریں تو وہ فائبر یوزرس کے لئے ایک ہزار سے کم میں 849 روپے والا سلور پلان لے کر آیا ہے۔ اس میں آپ کو 100 ایم بی پی ایس  تک کی سپیڈ کے ساتھ 200 جی بی ڈیٹا   پلس 200 جی بی اضافی ڈیٹا ملے گا۔ یہ 400 جی بی ڈیٹا ختم ہونے کے بعد انٹرنیٹ کی رفتار 1 ایم بی پی ایس ہو جائے گی۔ جیو کے اس برانڈبینڈ پلان کے ساتھ ٹی وی ویڈیو کالنگ اور کانفرنسنگ، 1200 روپے قیمت کی گیمنگ، ملک بھر میں مفت وائس کالنگ اور 999 روپے قیمت کی ہوم نیٹ ورکنگ  اور ڈیوائس  سیکورٹی جیسے دیگر فوائد بھی ملتے ہیں۔

PunjabKesari
وہیں بھارت مواصلات کارپوریشن لمیٹڈ ( بی ایس این ایل )بھی اس لمٹ میں  چار طرح کے پلان آفر کر رہا ہے۔ 849 روپے ماہ والا بی ایس این ایل  کا برانڈبینڈ پلان ایک ہزار سے کم میں سب سے بہتر پلان ہے،اس میں آپ کو ہائی سپیڈ پر 600 جی بی ڈیٹا ملے گا۔ ڈیٹا لمٹ ختم ہونے کے بعد انٹرنیٹ کی رفتار 2 ایم بی پی ایس ہو جائے گی۔ اس پلان میں ڈاؤن لوڈ کی رفتار50 ایم بی پی ایس ہے۔
 



Comments


Scroll to Top