Latest News

گاندھی جینتی پر بڑا فیصلہ ، جموں کشمیر انتظامیہ نے نظر بند لیڈران سے ہٹائی پابندی

گاندھی جینتی پر بڑا فیصلہ ، جموں کشمیر انتظامیہ نے نظر بند لیڈران سے ہٹائی پابندی

سری نگر : جموں کشمیر انتظامیہ نے  مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی کے موقع پر پانچ اگست کو آرٹیکل 370 ہٹانے کے بعد جموں میں نظربند سبھی اپوزیشن  رہنماؤں کی نظر بندی کو ختم کر دیاہے ۔پولیس کی جانب سے تمام رہنماؤں سے  نظر بندی ہٹانے کی اطلاع دی گئی ہے۔نظر بند لیڈروں نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔
مانا جا رہا ہے کہ بی ڈی سی انتخابات کو دیکھتے ہوئے ان لیڈروں کی نظر بندی  ختم کی گئی ہے ، تاکہ سیاسی سرگرمیاں شروع کر سکیں۔نظر بندی سے رہائی پانے والے لیڈران میں نیشنل کانفرنس ، کانگرس، پینتھرز پارٹی کے لیڈران شامل ہیں۔
جن لوگوں کو نظر بند کیا گیا تھا ان میں سابق وزیر اور ڈوگرہ سوابھیمان تنظیم پارٹی کے صدر چودھری لال سنگھ ، کانگرس  کے سابق ممبر اسمبلی  رمن بھلہ ،  وکاس رسول ،نیشنل کانفرنس کے دیویندر رانا ،  ایس ایس سلاتھیہ، جاوید رانا  ، سجاد کچلواور پینتھرز پارٹی کے   سابق صدرہرش دیو سنگھ کے نام شامل ہیں۔ان نیتاؤں کو 5 اگست کو  نظر بند کیا گیا  تھا ۔انہیں کسی کام سے باہر نکلنے کی اجازت لینی ہوتی تھی۔یہ لیڈر 15 اگست کے پروگراموں میں شریک نہیں ہو پائے تھے ۔
ساتھ ہی پارٹی دفتر بھی جانے کی انہیں اجازت نہیں تھی۔ان لیڈروں کے گھروں کے باہرپولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی تھی، جو ان کی ہر سرگرمی پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ  نظر بندی ہٹانے کے ساتھ ہی لیڈروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایسا کوئی متنازعہ بیان نہ دیں، جس سے کسی بھی طرح سے امن و امان اور ہم آہنگی کے  ماحول پر منفی اثر پڑے۔
 



Comments


Scroll to Top