ممبئی : شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کے درمیان مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ریاست میں کوئی ڈٹینشن سینٹر نہیں ہے اور ان کی حکومت میں مسلم شہریوں کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ٹھاکرے نے مسلم کمیونٹی کے کچھ ممبران اسمبلی کی قیادت میں وفد کو یہ بھروسہ دلایا، جنہوں نے وزیر اعلیٰ سے پیر کو ملاقات کی۔
24 December,2019