27k
98k
سری نگر: ایک طرف پوری دنیا کورونا وبا کی لپیٹ میں ہے ، جبکہ ہمسایہ ملک پاکستان اپنی مذموم سرگرمیوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ پاکستان مسلسل سرحد پار سے دہشت گرد بھیج رہا ہے۔ جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل میں بدھ کے روز دہشت گردی کے ایک حملے میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔
سری نگر۔ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 1,289 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ اب تک پندرہ مریضوں کی جان بھی جا چکی ہے۔ اس بیچ اننت ناگ پولیس لائن کورونا کا نیا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے۔ یہاں اب تک 78 پولیس اہلکار کورونا پازیٹیو پائے جا چکے ہیں۔ کورونا پازیٹیو پائے جانے والوں میں سینئر افسران بھی شامل ہیں۔
جموں: جموں وکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے منگل کے روز کہا کہ کنٹرول لائن کے اس پار پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے ٹھکانے میں 300 سے زیادہ عسکریت پسند موجود ہیں اور وہ بھارت میں دراندازی کے فراق میں ہیں۔ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے دراندازی کے پاکستان کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے سیکیورٹی اہلکار گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
سانبہ: سانبہ پولیس نے دودھ پالنے والے جانوروں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناد کے علاقے میں دریائے بسنت کے کنارے جانوروں کے تین سمگلروں کوگرفتار کیا اور 19 مویشیوں کو بھی ان کے قبضے سے آزاد کرایا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سمگلر ان جانوروں کو لے کر بسنتر ندی کے راستے پیدل سری نگر جارہے تھے۔
بانہا ل/ جموں: جموں و کشمیر قومی شاہراہ پر منصوبہ بند کھدائی کے سبب مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس نے تعمیراتی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سیری رابن کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث نو گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔
پریاگ راج- غازی پور:الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش کے ضلع غازی پور میں مساجد میں نماز کی ممانعت سے متعلق ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ ہائیکورٹ نے غازی پور کے ڈی ایم کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد میں اذان سے متعلق کووڈ 19 کے رہنما خطوط کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہے۔
سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین ایک انکاؤنٹر شروع ہوا۔ پولیس نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر ضلع کے یامراچ کے علاقے میں رات کے وقت محاصرے کی اور سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران ،
بزنس ڈیسک:لاک ڈاؤن کے درمیان بھارتیہ ریلوے کی طرف سے راحت بھری خبر ملی ہے۔ ریلوے نے 12مئی سے 15ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے یہ سبھی ٹرینیں نئی دہلی سے چلائی جائیں گی۔ ان مسافر ٹرینوں کے لئے پیسینجر سوموار یعنی 11مئی کی شام 4بجے سے ٹکٹ بک کرا سکیں گے۔ ریلوے وزارت کی طرف سے ٹرین خدمت شروع ہونے کی جانکاری کے علاوہ تمام احتیاط کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ ان سپیشل ٹرینوں میں سفر کا موقع پانے والے سبھی مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ٹرین چھوٹنے کے وقت سے ایک گھنٹے پہلے ہی سٹیشن پر پہنچ جائیں۔
نیشنل ڈیسک:جنوبی کشمیر میں ہوئے تشدد کے دوران فوج کے ہاتھ بڑی کامیابی لگی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے حزب المجاہدین کے چیف ریاض نائیکو کو مار گرایا ہے۔ اس کے ساتھ دو دیگر مقامات پر چل رہے تشدد میں سکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ موسٹ وانٹیڈدہشت گرد اور جموں کشمیر میں حزب المجاہدین کی کمان سنبھال ر ہے ریاض نائیکو پر 12لاکھ کاانعام تھا۔ جموں کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان آج صبح سے دو جگہوں پر تشدد جاری تھا۔ اونتی پورہ کے شرشالی ایریا میں سکیورٹی فورسزنے ای
جموں:سری نگر سے جموں کی طرف آ رہا ایک ٹرک حادثے کا شکا رہو گیا۔ سڑک حادثے میں ایک شخص بری طرح سے زخمی ہو گیا۔ حادثہ رابن کے پاس ماروگ میں ہوا ۔
اجین:مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے معاملے مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔ شہر میں سوموار صبح کورونا وائرس کے سات نئے کیس سامنے آئے ہیں۔نئے مریض کنٹونمنٹ علاقوں سے ہی ملے ہیں گزشتہ دنوں ان کے سیمپل لئے گئے تھے ۔ اجین میں اب تک 25کیس سامنے آئے ہیں ۔ ان میں سے پانچ مریضوں کی موت ہو چکی ہے ۔ چار مریض صحت یا ب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔
سری نگر:سوپور میںلاک ڈاون کے دوران کچھ چوروں نے رات کے وقت بس سٹینڈ سوپور میں متعد دکانوں کے تالے توڑ کر انہیںلوٹ لیا۔ چور ان دکانوں سے 150بورے پیاز اور آلو لے گئے۔
جموں:پاکستانی فوج گزشتہ کئی دنوں سے سرحد پر اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آ رہی ہے ۔ پاکستانی فوج سیز فائر کی خلاف ورزی کی آڑ میں دہشت گردوں کی گھس پیٹھ کرانے کی کوشش میں لگ ہوئی ہے ۔ شمالی کشمیر میں ایل او سی پر کیرن سیکٹر میں بھارتیہ فوجیوں نے گھس پیٹھ کر رہے پانچ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے ۔ لیکن اس مہم میں بھارتیہ فوج کا ایک جوان بھی شہید ہو گیا ہے جبکہ تین جوانوں کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے
جالندھر:یہاں پنجاب حکومت نے کورونا کے ڈر سے پورے صوبے میں کرفیو لگایا ہوا ہے۔ پولیس کی جانب سے پوری مستعدی سے ڈیوٹی نبھائی جا رہی ہے ۔ وہیں عام افراد چھوٹی چھوٹی باتوں کے لئے پاس کی مانگ کر رہے ہیں ۔ موہالی کے سب ڈویز نل مجسٹریٹ ہمانشو جین کا کہنا ہے کہ لوگ حالت کی شدت کو نہیں سمجھ رہے۔ ان کے پاس ایسے بال کٹوانے کے لئے ، کتے کو سیر کروانے ، واک پر جانے کے لئے پاس لینے کے لئے درخواست کی جارہی ہے۔
نیشنل ڈیسک: ٹاڈا کورٹ نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک اور چھ دیگر کے خلاف ہندوستانی فضائیہ کے افسر روی کھنہ کے علاوہ تین دوسرے لوگوں کے قتل کے معاملے میں الزامات طے کر دیئے ہیں۔
باغپت: گوا کے گورنر ستیہ پال ملک نے کشمیر کے گورنروں کے خلاف متنازعہ بیان دیا ہے۔ملک نے کہا کہ گورنر کا کوئی کام نہیں ہوتا۔کشمیر میں جو گورنر ہوتا ہے وہ اکثر شراب پیتا ہے اور گولف کھیتا ہے ۔باقی جگہ جو گورنر ہوتے ہیں وہ آرام سے رہتے ہیں، کسی جھگڑے میں نہیں پڑتے۔
نیشنل ڈیسک: سات ماہ سے زیادہ مدت کے بعد خانہ نظربندی سے رہائی پانے والے نیشنل کانفرنس صدر و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کو اپنا پہلا تحریری بیان جاری کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے تمام سیاسی لیڈران سے اپیل کی ہے کہ وہ یک زبان ہوکر حکومت ہندوستان پر زور دیں کہ وہ ملک کی مختلف ریاستوں میں بند کشمیریوں کو فوری طور پر کشمیر منتقل کرے
سری نگر :سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی پی ایس اے کے تحت نظر بندی کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنی والدہ سمیت تمام دیگر سیاسی لیڈروں اور نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سری نگر: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ ان کی وزارت کورونا وائرس سے متاثرہ ملک ایران میں پھنسے کشمیری طلبا کی جلد گھر واپسی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں بھارتی سفارت خانہ وہاں پھنسے کشمیری طلبا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
نئی دہلی:اپوزیشن نے جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت ریاست میں سبھی سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر کو کہا ہے کہ لوگوں کو غیر معینہ مدت تک نظربند رکھنا آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔