National News

ایران کا پرتشدد مظاہرین کو سخت سزائیں دینے کا اعلان

ایران کا پرتشدد مظاہرین کو سخت سزائیں دینے کا اعلان

تہران:ایران کے وزیر انصاف کی جانب سے پرتشدد مظاہرین کو سخت سزائیں دینے کا اعلان کیا گیا ہے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر انصاف کا کہنا تھا کہ ایران میں احتجاج نہیں بلکہ مکمل خانہ جنگی ہوئی اور مظاہروں میں شامل ہر شخص کو مجرم سمجھا جائے گا وزیر انصاف نے کہا کہ گرفتار پرتشدد مظاہرین سے کوئی رعایت یا نرمی نہیں برتی جائے گی۔ ایرانی عدلیہ نے گرفتار مظاہرین کے تیز ٹرائلز کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق حکام نے مظاہروں کو داخلی جنگ اور بدامنی کے مترادف قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کی ہدایات جاری کی ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا ہر صورت میں سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے خطاب میں کہا کہ نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ کئی برسوں سے ایران پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، ایران میں مظاہرین پر داعش کی طرز پر حملے کئے گئے، ایرانی انقلابی گارڈز نے جانیں دے کر شہریوں کی حفاظت کی۔



Comments


Scroll to Top