واشنگٹن: امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں پریوار کی رضامندی سے شادی کرنے کے لئے پہنچی 24 سالہ ہندوستانی خاتون لاپتہ ہوگئی۔ افسران نے یہ جانکاری دی ہے ۔ نیویارک پوسٹ اخبار کے مطابق خاتون کی شناخت سمرن کے نام سے ہوئی ہے جو 20 جون کو ہندوستان سے امریکہ آئی تھی۔پولیس نے بتایا کہ نگرانی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنا فون دیکھ رہی ہے اور کسی کا انتظار کر رہی ہے۔
نیو جرسی کی لنڈن والڈ پولیس کو پہلی بار بدھ کو سمرن کی گمشدگی کا علم ہوا۔ اس نے کہا کہ وہ ویڈیو میں کسی پریشانی میں دکھائی نہیں دے رہی تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ تفتیش کاروں کو بتایا گیا کہ وہ یہاں اپنے گھر والوں کی رضامندی سے شادی کرنے آئی تھی۔ تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ اس کا شادی کا کوئی ارادہ نہ ہو اور وہ صرف امریکہ جانا چاہتی ہو۔
پولیس کے مطابق سمرن کو آخری بار گرے سویٹ پینٹس، سفید ٹی شرٹ، بلیک فلپ فلاپ اور چھوٹے ہیروں سے جڑی بالیاں پہنے دیکھا گیا تھا۔ اس نے کہا کہ اس کا امریکہ میں کوئی رشتہ دار نہیں ہے اور وہ انگریزی نہیں بولتی ہے۔ بین الاقوامی سم کے ساتھ اس کا فون صرف وائی فائی کے ذریعے کام کرتا ہے۔ خبر کے مطابق پولیس تاحال ہندوستان میں سمرن کے اہل خانہ سے رابطہ نہیں کر سکی۔