Latest News

جن پنگ کی قیادت میں دنیا کی سب سے بڑی کمیونسٹ پارٹی بنی سی پی سی ، رکن سازی کا توڑا ریکارڈ

جن پنگ کی قیادت میں دنیا کی سب سے بڑی کمیونسٹ پارٹی بنی سی پی سی ، رکن سازی کا توڑا ریکارڈ

بیجنگ: چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی)کے ارکان کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ یہ جانکاری پیر کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں دی گئی۔ سی پی سی کے سنٹرل آرگنائزیشن ڈیپارٹمنٹ (سی او ڈی)کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1921 میں قائم ہونے والی سی پی سی کے 2024 کے آخر تک 10.027 کروڑ ممبران تھے، جو 2023 کے مقابلے میں تقریبا 10.9 لاکھ زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 2024 کے آخر تک، سی پی سی کے 52.5 لاکھ پرائمری لیول کی ممبران تھے ، جو اس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 74000 زیادہ  ہے ۔
چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت میں سی پی سی ان چند کمیونسٹ جماعتوں میں سے ایک ہے جو اب بھی اقتدار میں ہیں۔ ویتنام، لاس، کیوبا اور شمالی کوریا کی حکمران جماعتیں مارکسزم اور سوشلزم سے نظریاتی وابستگی کا دعوی کرتی ہیں۔ ہانگ کانگ میں قائم ساؤتھ چائنا پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سی او ڈی، پارٹی کے اعلی عملے کے دفتر کی طرف سے سخت جانچ پڑتال کی وجہ سے سی پی سی کی رکنیت میں اضافہ سست رہا ہے۔ گزشتہ سال کی رکنیت کے اعداد و شمار یکم جولائی کو پارٹی کی یوم تاسیس سے ایک دن پہلے جاری کیے گئے تھے۔
 



Comments


Scroll to Top