Latest News

آر سی بی کی جیت پر مالیا کی مبارکباد یتے ہوئے پوسٹ وائرل، لوگ بولے- کریڈٹ مت لو، پیسہ لوٹا دو

آر سی بی کی جیت پر مالیا کی مبارکباد یتے ہوئے پوسٹ وائرل، لوگ بولے- کریڈٹ مت لو، پیسہ لوٹا دو

نیشنل ڈیسک:  لوگ وجے مالیا کوسوشل میڈیا ٹرول کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔ ان کے کوئی بھی پوسٹ کرنے پر ٹرول کرنے والے ان کے  پیچھے پڑ جاتے ہیں ۔ حالیہ معاملہ انڈین پریمیئر لیگ (IPL) 2025 میں رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کی تاریخی جیت کا ہے۔ مالیا نے، ٹیم کے سابق مالک کے طور پر، RCB  کو 18 سال  بعد ملی اس پہلی چیمپئن شپ پر مبارکباد دی۔ لیکن اس مبارکباد کے جواب میں لوگوں نے ان کا پرانا حساب کتاب کھول دیا  اور پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایسی ایسی باتیں کہی کہ اب ان کی پوسٹ خود ہی وائرل ہوگئی ہے۔
مالیا کا ایکس پر پوسٹ : 'ای سالا کپ نامدے '!
وجے مالیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' پر پوسٹ کیا اور جیت کے لیے پوری RCB ٹیم کو مبارکباد دی۔ اپنی پوسٹ میں، مالیا نے ٹیم کی ' آئکونک ٹیگ لائن '  کو دوہراتے ہوئے  لکھا ' ای سالا کپ نامدے'! انہوں نے آگے لکھا کہ رائل چیلنجرز بنگلور بالآخر 18 سال بعد آئی پی ایل چیمپئن بن گئی ہے۔ 2025 کا یہ سیزن آر سی بی کے لیے بہت یادگار تھا۔ بہترین کوچنگ اور مضبوط سپورٹ اسٹاف کے ساتھ، ٹیم نے متوازن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بولڈ گیم دکھایا ۔ ٹیم کو بہت بہت مبارک ہو!"
لوگوں نے لگائی کمینٹس کی جھڑی 
جیسے ہی وجے مالیا نے آر سی بی کو اس کی جیت پر مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا پر تبصروں کا سیلاب آگیا۔ لوگوں نے ٹرول کرنے کا یہ موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ ایک صارف نے لکھا، "بھائی، جیت کا کریڈٹ  مت لو ، یہ اچھا موقع ہے، پیسے واپس کر دو۔ ایک اور صارف نے وراٹ  کوہلی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ وراٹ نے اپنا خواب پورا کر لیا، اب آپ کی باری ہے۔ ایس بی آئی کا قرض واپس کرو، اس کا خواب بھی پورا کردو۔ ایک صارف نے مالیا کو واپس آنے کی دعوت دیتے ہوئے لکھا کہ واپس آئیے  اور مداحوں کے ساتھ جشن منائیے  مالیا صاحب۔ ہم سب آپ کو اپنے کندھوں پر اٹھائیں گے اور ایس بی آئی کے باہر ایک ساتھ ڈانس کریں گے۔ایک طنزیہ تبصرے میں لکھا کہ ' آپ نے بینک سے کریڈٹ لیا ، معاف کیا ۔ ٹرافی کا کریڈٹ لوں گے ، نہیں چلے گا ۔ 
 



Comments


Scroll to Top