Latest News

حکومت نے جاری کیا جموں - کشمیر اور لداخ کا نیا نقشہ، کشمیر میں مظفرآباد بھی شامل

حکومت نے جاری کیا جموں - کشمیر اور لداخ کا نیا نقشہ، کشمیر میں مظفرآباد بھی شامل

نئی دہلی: جموں و کشمیر اور لداخ کو  مرکز کے زیر انتظام نئی ریاست  بنائے جانے کے بعد حکومت ہند نے دونوں مرکز علاقوں کے نئے نقشے بھی جاری کر دیئے ہیں۔اہم یہ کہ ان نئے نقشوں میں  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میںجموں کشمیر  سمیت مظفر آباد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی لداخ  کو مرکز کے زیر انتظام    علاقہ دکھانے  کے ساتھ اکسائی چین کوبھی اس میں شامل دکھایا گیا ہے۔ حکومت کا خیال ہے کہ ان نقشوں میں اصل صورت حال کو دکھایا گیاہے۔

PunjabKesari
بتادیں کہ دفعہ 370 ختم کئے جانے کے بعد جموں کشمیر اور لداخ کو 5 اگست 2019 کو مرکز کے زیر انتظام ریاست  بنائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا اور 31 اکتوبر 2019 کو ان دونوں جگہوں کو  مرکز کے زیر انتظام ریاست بنا دیا گیا ہے۔ساتھ ہی دونوں جگہوں پر نئے لیفٹیننٹ گورنر کی تعیناتی بھی کر دی گئی ہے۔یعنی ان دونوں جگہوں پر مرکزی حکومت کے تحت آنے والی یو ٹی انتظامیہ  نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری نئے نقشے کے مطابق نئے لداخ  ریاستی علاقے میں کارگل اور لیہہ دوا ضلاع ہیں اور سابق جموں اور کشمیر ریاست کا باقی حصہ نئے جموں اور کشمیر ریاستی علاقے میں ہے۔ 1947 میں سابق جموں اور کشمیر ریاست میں مندرجہ ذیل 14 ضلع تھے۔کٹھوعہ، جموں، اودھمپور، ریاسی، اننت ناگ، بارہمولہ، پونچھ، میر پور، مظفر آباد، لیہہ اور لداخ، گلگت، گلگت وزارت، چلہاس اور ٹرائبل ٹیریٹاری۔

PunjabKesari
2019 تک آتے آتے سابق جموں اور کشمیر کی ریاستی حکومت نے ان 14 اضلاع کے علاقوں کو دوبارہ سے منظم کرکے ضلع بنا دیئے تھے۔نئے اضلاع کے نام اس طرح ہیں۔کپواڑہ، باندی پورہ ، گاندربل، سرینگر، بڈگام، پلوامہ، شوپیان، کلگام، راجوری، رام بن، ڈوڈہ، کشتوار، سانبہ اور کارگل ۔ ان میں سے کارگل ضلع کو لیہہ اور لداخ ضلع کے علاقے میں سے الگ کر کے بنایا گیا تھا۔



Comments


Scroll to Top