Latest News

دہلی اسمبلی انتخابات: کانگرس نے جاری کیا انتخابی منشور،  بے روزگاری بھتہ، 300 یونٹ بجلی مفت دینے جیسے لبھاؤنے وعدے کئے

دہلی اسمبلی انتخابات: کانگرس نے جاری کیا انتخابی منشور،  بے روزگاری بھتہ، 300 یونٹ بجلی مفت دینے جیسے لبھاؤنے وعدے کئے

نئی دہلی:دہلی اسمبلی انتخابت  میں محض چند دن باقی ہیں۔ اس درمیان اہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی منشور جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کانگرس نے  بھی اتوار کو اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے ۔کانگرس نے معمر افراد کی پنشن میں اضافہ، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بے روزگاری بھتہ اور پانی بچاؤ پیسہ کماؤ اور بجلی بچاؤپیسہ کماؤ  جیسے لبھاؤنے وعدوں کے ساتھ اتوار کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے اپنا منشور ''ایسی ہوگی میری دہلی''جاری کیا۔ دہلی کانگرس  کے ریاستی صدر سبھاش چوپڑہ اور پارٹی کے سینئر لیڈر آنند شرما اور اجے ماکن نے منشور جاری کرتے ہوئے آپ اور بی جے پی کی سخت تنقید کی۔

https://twitter.com/ANI/status/1223868425283371011?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1223868425283371011&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-congress-releases-manifesto-with-focus-on-nyay-pollution-and-education-for-girls-in-delhi-assembly-election-2020-ns-292133.html
جانئے اور کیا ہے منشور میں

  • منشور میں کانگر س نے  سینئر  شہریوں ( سینئر سٹیزنز) کو 5000 روپے فی ماہ  پنشن دینے کا وعدہ کیا ہے۔ 
  • گریجویشن بے روزگاروں کو 5000 روپے پوسٹ گریجویٹ بے روزگاروں کو 7000 روپے فی ماہ  بھتہ دینے کو کہا ہے۔
  • نوجوانوں کو 100 دن کا ' کوشل وکاس ' پروگرام بھی دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ 
  • اسکل ٹریننگ کروانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ 
  • دہلی کے باشندوں کو ہرپریوار کو20000 لٹر پانی مفت دیا جائے گا اور اس میں بچت کرنے پر 30  پیسے فی لٹر کا کیش بیک ملے گا ۔
  • اسی طرح 300 یونٹ بجلی مفت کرنے کا وعدہ اور  بجلی کی بچت کرنے پر بھی صارفین کو 3 روپے فی یونٹ کا کیش بیک ملے گا-۔
  • کانگرس نے رتین پہیہ  اور ای رکشہ ڈرائیوروں کے تمام باقی قرض معاف کرنے  کااعلان کیا ۔
  • ہر شہری کو مفت صحت  سہولت اور مفت ادویات مہیا کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ 
  • سرکاری نوکریوں میںخواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا۔
  • سینئر شہریوں کے لئے  ڈی ٹی  سی بسوں اور ٹرنسجینڈروں کے لئے  پنشن سکیم شروع کرنے کا بھی وعدہ کیا ۔  
     


Comments


Scroll to Top