Latest News

دنیا کے ایسے ممالک جہاں لڑکیاں کبھی شادی نہیں کرپاتی ، جانئے کیا ہے سب سے بڑی وجہ

دنیا کے ایسے ممالک جہاں لڑکیاں کبھی شادی نہیں کرپاتی ، جانئے کیا ہے سب سے بڑی وجہ

انٹرنیشنل ڈیسک:  دنیا میں تقریباً ہر نوجوان کا خواب ہوتا ہے کہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اچھی ملازمت حاصل کر کے اپنا گھر بسائے ۔ ہندوستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں  یہ بات خواتین کے لیے یہ اور بھی اہم ہو جاتی ہے ، کیونکہ انھیں بچپن سے ہی بتایا جاتا ہے کہ انھیں بڑی ہو کر شادی کر کے اپنے گھر جانا ہے۔ ایک طرف دنیا میں ایسے ممالک ہیں جہاں خواتین خود شادی سے بھاگ رہی ہیں وہیں کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں لڑکیوں کے لیے عمر بھر کنوارہ رہنا مجبوری بنتا جا رہا ہے۔ چلئے جانتے ہیں وہ کون سے ممالک ہیں جہاں زیادہ تر خواتین سنگل ہیں اور اس کی وجہ کیا ہے؟

PunjabKesari
ترقی یافتہ ممالک میں بدل رہا ٹرینڈ، شادی سے بھاگ رہی خواتین 
تاہم بہت سے ترقی یافتہ ممالک میں یہ رجحان بدل رہا ہے۔ یہاں کے نوجوان ریلیشن شپ میں تو رہنا چاہتے ہیں ،لیکن شادی نہیں کرنا چاہتے۔ خاص طور پر جنوبی کوریا اور جاپان جیسے ممالک میں لڑکیاں شادی جیسی ذمہ داریوں سے بھاگ رہی ہیں جس کی وجہ سے ان ممالک میں شرح پیدائش بھی تیزی سے گر رہی ہے۔ اس میں بہتری لانے کے لیے یہاں کی حکومتیں کئی طرح کی اسکیمیں شروع کر رہی ہیں۔

PunjabKesari
ان ممالک میں سنگل ہیں زیادہ تر خواتین
دنیا میں کئی ممالک ایسے ہیں جہاں سنگل رہنا خواتین کے لیے انتخاب نہیں بلکہ مجبوری ہے۔ رقبے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک روس بھی اس فہرست میں شامل ہے۔ روس میں 30 سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کی آبادی بہت زیادہ ہے جو ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں۔ ایسا ہی ایک ملک ہانگ کانگ ہے جہاں بہت سی لڑکیاں سنگل ہیں۔ اس کے علاوہ ایل سلواڈور، ایسٹونیا اور بیلاروس بھی ان ممالک میں شامل ہیں جہاں لڑکیوں کی بڑی تعداد شادی نہیں کر پاتی ہے ۔

PunjabKesari
شادی نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ: بگڑا ہوا سیکس ریشو (جنسی تناسب)
دنیا میں روس، بیلاروس، ایسٹونیا، ایل سلواڈور، ہانگ کانگ جیسے کئی ممالک ہیں جہاں خواتین کی شادی نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہاں کا جنسی تناسب ہے۔ دراصل ان ممالک میں عورتوں اور مردوں کی آبادی میں بڑا فرق ہے۔
اگر ہم صرف روس کی بات کریں تو روس میں خواتین کی آبادی 53.50  فیصد ہے جبکہ مردوں کی آبادی صرف 46.50  فیصدہے۔ یہاں جنسی تناسب 86.73 ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ فی 100 خواتین میں صرف 86.73 مرد ہیں۔ مردوں کی کمی کی وجہ سے بہت سی لڑکیوں کی شادی نہیں ہو پاتی۔ اس کی وجہ سے روس میں شرح پیدائش بھی مسلسل کم ہو رہی ہے۔



Comments


Scroll to Top